ماپوٹو: موزمبیق کی فوج نے ایک برہنہ خاتون کو ایسے لوگوں کی جانب سے جھڑپوں میں پیٹ پیٹ کر اور بعدازاں اس کی پیٹھ میں فائر کرکے ہلاک کردینے کی مذمت کی ہے۔ فائرنگ کرنے والے لوگ فوجی لباس میں ملبوس تھے اور انہوں نے خاتون پر اس وقت گولی چلائی جب وہ فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی۔ ایک ایسا ویڈیو جسکی ہنوز تصدیق نہیں ہوئی ہے، مذکورہ افراد کے گروپ کو خاتون کا مضحکہ اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اسے ’’الشباب‘‘ کہہ رہے تھے جسکا مقامی سطح پر مطلب ہوتا ہیکہ اس کا تعلق اسلامی دہشت گرد گروپ سے ہے۔ اسکے بعد ان لوگوں نے خاتون کو ایک چھڑی سے پیٹنا شروع کردیا جبکہ کچھ دیگر لوگوں نے خاتون کو فائر کرکے ختم کردو کہہ کر چیخنا شروع کردیا۔ گذشتہ ہفتہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ایسے ویڈیوز کی توثیق کی ہے جہاں کئی لوگوں کے سر قلم کرنے کی کوشش کی گئی۔ لوگوں کو اذیتیں دی گئیں۔