موزمبیق میں جہادیوں پر حملہ ، 12 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

موپوسو ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 12 افراد اتوار کی رات دیر گئے ہلاک ہوگئے جبکہ جہادیوں نے موزمبیق کے دارالحکومت موپوسو پر تازہ حملہ کیا تھا۔ 10 افراد ایمباو دیہات میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور دیہات ماسوم آباد میں 6 بم دھماکوں سے جو مقامی ساختہ بموں سے کئے گئے تھے، دیگر 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ دیہاتی عوام خوفزدہ ہوکر جنگل میں فرار ہوگئے۔ بعدازاں پولیس نے مداخلت کی اور مختصر سے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد تقریباً ایک بجے شب جھڑپ کا سلسلہ ختم ہوا۔ قبل ازیں پیر کے دن مشتبہ جہادیوں کے حملہ میں دیہات منڈومبے میں جو 36 میل کے فاصلہ پر واقع ہے، کئی افراد جن پر جہادی ہونے کا شبہ کیا جاتا ہے، حملہ کیا تھا اور کئی افراد جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ شمالی موزمبیق کو تقریباً گذشتہ دو سال سے پرتشدد حملوں کا سامنا ہے۔ ایک جہادیوں کی تنظیم حکومت کی کوششوں کو جو اس علاقہ میں امن کے قیام کیلئے ناکام بناتی چلی آرہی ہے۔ تاحال تقریباً 300 شہری ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ ان ہزاروں افراد کے علاوہ ہیں جو اپنے گھر بار چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں۔ صدر ارکان پارلیمنٹ اور ارکان صوبائی اسمبلی اس صورتحال کی وجہ سے 1975ء سے انتخابات کے انعقاد سے قاصر ہیں۔