ماپوٹو ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) موزمبیق میں صدر فلپ نیوسی کی انتخابی ریالی میں مچی بھگدڑ میں کم و بیش 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ انتخابات ایک ماہ بعد منعقد کئے جائیں گے۔ نمپولا نامی شہر کے ایک اسٹیڈیم میں انتخابی مہم کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن وہاں گنجائش سے زیادہ لوگوں کے آجانے سے افراتفری کا عالم تھا جس کی ٹھیک طرح سے نگرانی اور رہنمائی نہ کئے جانے کے نتیجہ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اسٹیڈیم سے باہر نکلنے کیلئے باب الداخلہ کی جانب اندھادھند دوڑنے لگے اور کچلے گئے۔ اس موقع پر حکمراں فریلپمو پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی سے ہی تعلق رکھنے والے دس ارکان ہلاک ہوگئے جبکہ 85 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
