ماپوتو : افریقی ملک موزمبیق میں داعش کے جنگجوؤں نے ایک ہوٹل پر حملہ کرکے غیرملکیوں سمیت 180 افراد کو یرغمال بنالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی موزمبیق میں ایل این جی پلانٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے غیرملکی ملازمین کو قریبی ہوٹل میں منتقل کردیا۔ اس دوران داعش کے جنگجوؤں نے غیرملکی ملازمین کا تعاقب کیا اور ہوٹل پر حملہ کرکے 180 افراد کو یرغمال بنالیا۔ ادھر جنگجوؤں کی جانب سے کوئی مطالبہ پیش نہیں کیا گیا ہے۔ داعش جنگجوو?ں نے ایل این جی پلانٹ تک پہنچنے کے لیے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کردیا۔ اس علاقے میں فرانس کی ا?ئل کمپنی ٹوٹل نے دیگر 6 عالمی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک منصوبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جو کسی افریقی ملک میں کی گئی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ہوٹل میں یرغمال بنائے گئے غیر ملکی ملازمین کا تعلق کس ملک سے ہے اور وہ کس کمپنی کے ملازم ہیں۔
