موساد سربراہ کی دوحہ سے واپسی

   

دوحہ: العربیہ کے نمائندے نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو اب موساد کے سربراہ سے غزہ کے حوالے سے دوحہ اجلاسوں کے نتائج کا جائزہ لینے کیلئے ملاقات کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہیکہ موساد کے سربراہ غزہ معاہدہ کے حوالے سے ایک نئی تجویز پر بات چیت کے بعد دوحہ سے واپس آ گئے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے پیر کو کہا کہ غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے دوحہ میں ہونے والی تازہ ترین میٹنگوں میں ایک نئے منصوبے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس میں پچھلی تجاویز اور نئی پیش رفت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔