حیدرآباد : /27 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاری موسلادھار بارش اور طوفانی صورتحال کے دوران ایک پولیس سب انسپکٹر نے اپنے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی میں پھنسے ہوئے دو افراد کو کامیاب طور پر بچالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کویور پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر وی نریش نے کویور علاقہ میں طوفانی بارش کے دوران پھنسے ہوئے دو مقامی افراد کی نشاندہی کی اور وہ خود طوفان کے پانی میں پہنچ کر رسیوں کے ذریعہ دو شہریوں کی جان بچالی اور انہیں پانی سے باہر نکال لیا ۔ اس واقعہ کے بعد ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ انجنی کمار نے مذکورہ پولیس سب انسپکٹر کویور پولیس اسٹیشن وی نریش جو جئے شنکر بھوپالی پلی ضلع کا ہے کی ستائش کی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے والے پولیس عہدیداروں کی ستائش کی ۔ب