نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے موسمیاتی اجلاس ’کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ‘ کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کو لگنے والی فوسل فیول کی لت نے ’جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ جب وہ خطاب کر رہے تھے تو آلودگی پھیلانے والے بڑے ممالک چین اور امریکہ غیر حاضر تھے۔بڑھتے ہوئے موسمی تغیرات اور ریکارڈ عالمی درجہ حرارت کے باوجود گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اس فورم پر دنیا کے قائدین مخصوص اقدامات کا اعلان کریں گے جن کا انہوں نے پیرس معاہدے کے تحت وعدہ کر رکھا ہے۔