موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

   

پیٹرزبرگ ۔ 28اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آج تحفظ ماحول سے متعلق شروع ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس سے جرمن چانسلر انگیلا میرکل خطاب کریں گی۔ پیٹرزبرگ ماحولیاتی کانفرنس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یہ کانفرنس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہو گی۔ توقع ہے کہ اس میں چانسلر میرکل یورپی یونین کے سن دو ہزار تیس تک کے اہداف کا اعلان کریں گی، جن کا مقصد پیرس معاہدے کے مطابق ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں کمی لانا ہے۔ اس کانفرنس سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انٹونیوگوٹیرش بھی خطاب کریں گے۔ مجموعی طور پر تیس ممالک کے وزرا اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد کورونا وبا کی روک تھام اور تحفظ ماحول کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔