کریم نگر: 14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں طبی عہدیداروں ، پروگرام عہدیداروں ، میونسپل کمشنروں اور گرام پنچایتی عہدیداروں کے ہمراہ موسمی امراض کے انسداد کے متعلقہ امور پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ڈینگو معاملات میں ہورہے بتدریج اضافہ کے پیش نظر ضلع بھر میں منگل اور جمعہ دو یوم ڈرائی ڈے کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔ ڈینگو ، ملیریا و دیگر امراض کے پھیلاؤ کو روکنے اقدامات کئے جائیں۔ گھر گھر فیور سروے کا انعقاد کریں۔ ضلع میں تمام اہل افراد کی بوسٹر ڈوز ٹیکہ اندازی کی جائے۔ میونسپل ، گرام پنچایتی ، صحت و آنگن واڑی عملے کو باہمی تعاون کے ساتھ عوام میں موسمی امراض کے انسداد کیلئے شعور بیداری کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال ، ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر جویریا ، ضلع ویلفیر آفیسر سبیتا کماری ،میونسپل کمشنر سیوا ایسلاوت ،ڈی پی او بوچیا ، پروگرام عہدیداروں و دیگر نے شرکت کی۔