کریم نگر کلکٹر کا طبی عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس سے خطاب
کریم نگر/13جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موسمی امراض کے تدارک کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ضلع کلکٹر کریم نگر ششانک نے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی۔ بروز جمعہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں طبی عہدیداران ، ڈاکٹروں کے ہمراہ موسمی امراض کے تدارک ، کوویڈ ، طبی خدمات کی انجام دہی ، ٹی بی اور این سی ڈی سیزنل امراض کے متعلقہ امور پر جائزے اجلاس منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل ، مونسپل ، گرام پنچایتی عملہ گھر گھر جاکر عوام کو آگہی فراہم کریں۔ مونسپلٹی ، دیہاتوں میں عوامی نمائندوں کی شراکت سے اجلاس کا انعقاد کریں۔ پینے کا پانی اور سانیٹائیزیشن کمیٹی کے ہمراہ تین دن اجلاس منعقد کیا جائے اور علاقوں میں کروائے جانے والے کاموں کے متعلق تبادلہ خیال کریں۔ اسٹیکرس تیار کرواکر ویزٹ کئے گئے گھروں پر آویزاں کیا جائے۔احتیاطی تدابیر و امراض کی جانکاری پر مبنی پمفلٹ شائع کروانے اور تقسیم کرنے کی ہدایت دی ۔ تمام ابتدائی طبی مراکز میں زجگیوں میں اضافہ کرنے پرائمی کیس کو اٹنڈ کرنے کی ہدایت دی۔ پی ایچ سی میں زچگیوں کی تعداد کو بڑھانے کی ہدایت دی۔ پی ایچ سی چپہ دنڈی کیلئے چلڈرن اسپیشلسٹ کی تعیناتی کی ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت کو ہدایت دی۔ اے این سی رجسٹریشن کے کم اندراج والے ابتدائی طبی مراکز کو پہلے ٹرانسمٹ میں رجسٹریشن کی ہدایت دی۔ ایمیونائیزیشن پروگرام کے مؤثر انعقاد اور آن لائن میں صد فیصد اپڈیٹ کی ہدایت دی۔ طبی عہدیداران کو متعلقہ پی ہیچ سی علاقہ میں دورہ کرتے ہوئے پروگراموں کاجائزہ لینے کی تاکید کی۔ تمام ابتدائی طبی مراکز میں او پی ڈی خدمات کے مؤثر انعقاد کی ہدایت دی۔ خدمات کی انجام دہی کے وقت ماسک ، دستانے کے استعمال کی ہدایت دی۔اس اجلاس میں ضلع عہدیداربرائے صحت وطبابت ڈاکٹر سجاتا ، حضورآباد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر روی پراوین ریڈی، ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ہیچ او ڈاکٹر سدھاکر ریڈی ، ڈاکٹر جویریا ،پی ہیچ سی عملہ ، آشاورکروں و دیگر نے شرکت کی۔
