موسمی بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاط ضروری : بلدی کمشنر

   

کورٹلہ /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موسم برسات میں ہونے والی موسمی بیماریوں پر عوام سے احتیاط برتنے اور اپنے اطراف و اکناف رہنے والی اشیاء کو صاف ستھرا رکھنے پر عوام کی صحت برقرار رہ سکتی ہے ۔ کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ محمد ایاز نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ چار دن سے کورٹلہ ٹاون میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے ۔ اس بارش کے ضمن میں کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد ایاز نے عوام کو چند مشورے دئے ۔ بارش کے موسم میں مچھروں سے پھیلنے والی ڈینگو ، ملیریا ، چکن گنیا بیماریاں ایک دوسری تک موسم برسات میں شدت کے ساتھ پھیلتی ہیں ۔ اپنی کا وغیرہ جمع ہونے پر مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے ۔ موسم برسات میں گنبدے پانی کے سبب ٹائفئایڈ ، کلارہ ، ہائی ٹیز بی جیسی بیماریاں لگتی ہیں ۔ اینہوں نے عوام سے پانی کو اُبال کر تھنڈا فلٹر کرتے ہوئے استعمال کرنے کو کہا ۔انہوں نے کہا کہ جو مکانات بوسیدہ ہیں اور جن کی دیواریں مٹی کی ہیں ان مکانات میں نہ رہیں ۔