موسمی بیماریوں کا تدارک ، حفاظت ہر ایک کی ذمہ داری

   

راما گری منڈل کے رتنا پور موضع میں بروز جمعہ ڈرائی ڈے کے موقع پر صفائی کاموں کا ضلع کلکٹر نے جائزہ لیا

پداپلی۔13۔جون۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے کہا کہ اپنے اطراف واکناف کے ماحول کو صاف رکھتے ہوئے موسمی بیماریوں کا تدارک کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے. بروز جمعہ راما گری منڈل کے رتنا پور موضع میں منعقدہ ڈرائیو ڈے کے تحت خصوصی صفائی پروگرام میں ضلع کلکٹر نے شرکت کی. اس موضع میں زیر تعمیر قبرستان کا معائنہ کیااور اس کی پیشرفت کے متعلق تفصیلات دریافت کیں. گرام پنچایت کے حدود میں قائم کردہ انجذابی گڑھوں کا معائنہ کر عہدیداروں کو پانی کے ٹھراؤ کے انسداد کے لئے اختیار کئے جانے والے احتیاطی تدابیر پر چند ہدایات پیش کیں. موثر انداز میں کچرے کی نکاسی کا انتظام کرنے ‘ موضع میں زیر تعمیر کمپوسٹ شیڈ کے کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ کلکٹر نے کہا کہ کورونا پر قابو ‘ موسم برسات میں موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے تحت حکومت نے ایک ہفتہ خصوصی صفائی مہم کو مواضعات اور شہروں میں منعقد کیا لیکن اس مہم کو ہمہ وقت جاری رکھنا چاہئیے۔ موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے تحت عوام کومحتاط کرتے ہوئے صفائی پر خصوصی توجہ دینے اور عوام کے اشتراک کو یقینی بناتے ہوئے صفائی وستھرائی پروگرام کا انعقاد عمل میں لانے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انھوں نے اس موضع میں واقع نرسری کا معائنہ کیا اور پودوں کی افزائش کی نوعیت سے متعلق تفصیلات دریافت کیں. انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کا دہشت پھیلا ہوا ہے. اگر اس خطرناک وباء کے ساتھ موسمی بیماریاں لاحق ہوجائیں تو حالات تشویشناک ہوجائیں گے. موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے تحت حکومت نے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا ہے جس کی کامیابی صرف اور صرف عوام کے اشتراک اور تعاون سے ممکن ہے. انھوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ڈرائیو ڈے پروگرام میں حصہ لیں اور اپنے گھر ‘ اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں. مواضعات میں صفائی کے انتظام پر سرپنچ کو خصوصی توجہ مرکوز کرنے’ عوام میں شعور بیدار کرنے’ پانی کے ٹھراؤ کے تدارک کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی. مواضعات میں سرپنچ فرض شناسی سے کام کرتے ہوئے ہر روز صبح پورے موضع کا دورہ کر عوام کو موجودہ حالات سے آگاہ کریں. حکومت کی جانب سے جاری کردہ فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے ہر گھر میں لازمی طور پر فاگنگ کروانے کی ہدایت دی. مواضعات میں واقع ناکارہ جھاڑیوں اور کچرے کی صفائی کرنے’ پرانے کنوؤں کو بند کرنے’ خاص کر پانی جمع نہ ہونے کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت دی. موسم برسات کے آمد کے پیش نظر موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے تحت صفائی مہم کا موثر انداز میں انعقاد کرنے’ عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کو آپسی ہم آہنگی سے کام کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی. ڈینگو’ ملیریا جیسی بیماریاں آلودہ ماحول میں پھیلنے کے قوی امکانات ہوتے ہیں. اس خصوص میں مواضعات میں کچرے کی موثر انداز میں نکاسی کرنے’ عوام کو لازمی طور پر تر و خشک کچرہ علحدہ رکھ کر صفائی عملہ کے حوالے کرنے کی کلکٹر نے درخواست کی. ریاستی حکومت کی جانب سے آغاز کردہ ہریتا ہارم پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے’ مواضعات میں منصوبہ کے مطابق قبرستان’کمیونٹی شجرکاری’ اوینو شجرکاری کے تحت لائحہ عمل تیار کرنیکی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی. مواضعات میں گرین بجٹ کا استعمال کرتے ہوئے پودوں کے افزائش کے لئے درکار ٹری گارڈ کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔