موسمی بیماریوں کے تدارک کیلئے گھر گھر سروے کیلئے وزیر صحت کی ہدایت

   

اعلیٰ عہدیداروں کی نگرانی میں معائنے اور ادویات کی فراہمی: دامودر راج نرسمہا
حیدرآبادی۔/23 جولائی، ( سیاست نیوز) وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ ریاست میں موسمی امراض کے تدارک کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے گھر گھر سروے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دامودر راج نرسمہا نے ڈائرکٹر آف ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کو ہدایت دی کہ ریاست بھر میں موسمی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے محکمہ صحت کو چوکسی اختیار کرنی چاہیئے۔ بخاراور دیگر موسمی بیماریوں کا پتہ چلانے کیلئے گھر گھر سروے کی ٹیم میں آشاورکرس، ملٹی پرپز ہیلت اسسٹنٹ، ملٹی پرپز ہیلت سوپروائزر اور اے این ایم حصہ لیں گے۔ پرائمری ہیلت سنٹر کے نگرانکار اس مہم کی نگرانی کریں گے۔ گھر گھر مہم کے دوران بخار سے متاثرہ افراد کو قریبی پرائمری ہیلت سنٹر سے رجوع کرتے ہوئے مختلف معائنے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چہارشنبہ اور ہفتہ کے سوائے دیگر ایام میں گھر گھر سروے کا کام جاری رہے گا۔ ہر ٹیم کو روزانہ کم از کم 50 مکانات کا احاطہ کرنا چاہیئے۔ دامودرراج نرسمہا نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں موسمی بیماریوں ملیریا، ڈینگو، چکن گنیا اور دیگر امراض کے پھیلاؤ پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر سروے کے دوران متاثرین کو مفت ادویات فرہم کی جائیں تاکہ امراض پر قابو پایا جاسکے۔ دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ موسم بارش کے دوران موسمی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت کو خصوصی مہم چلانی چاہیئے۔ عوام میں بیماریوں کے تعلق سے شعور بیداری مہم چلائی جائے اور انہیں احتیاطی تدابیر سے واقف کرایا جائے۔1
جناب عبدالباسط انور حیات خدمات ، کتاب کی آج رسم اجرا
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی آندھرا پردیش جناب سید عبدالباسط انور کی حیات و خدمات پر ایک جامع کتاب ’ جس دن کچھ چہرے روشن ہوں گے ‘ ترتیب دی گئی ۔ اس کتاب کی رسم اجرا 24 جولائی بعد نماز مغرب میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاونڈری عابڈس پر انجام پائے گی ۔ جناب ملک معتصم خاں نائب امیر جماعت اسلامی ہند دہلی ، رسم اجرا انجام دیں گے ۔ اس موقع پر مولانا حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ ، جناب ناظم الدین فاروقی ، پروفیسر مجید بیدار ، جناب اعجاز محی الدین وسیم ، جناب محمد اظہر الدین مخاطب کریں گے ۔ سید عبدالباسط شکیل منیجنگ ڈائرکٹر ہدی پبلی کیشنز اختتامی کلمات پیش کریں گے ۔۔