شمس آباد ۔ 6 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز ) شمس آباد یونانی دواخانہ کی جانب سے آج میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر جیاشری سینئر میڈیکل آفیسر یونانی شمس آباد نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات تقسیم کی۔ انھوں نے بتایا کہ موسم میں مسلسل تبدیلی کی وجہ سے وائرل بخار تیزی سے پھیل رہا ہے اس کی روک تھام کیلئے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سر درد ، کھانسی یا بخار ہو تو وہ فوراً ڈاکٹر سے رجوع ہوں ۔ عوام ضرورت کے لحاظ سے ہی ہجومی علاقوں میں جائیں اور پانی کو گرم کرکے اسے ٹھنڈا کریں پھر استعمال کریں۔