موسم برسات میں محکمہ برقی کی چوکسی ضروری

   

سنگاریڈی میں سب اسٹیشن کی تعمیری پیشرفت کا جائزہ ، رکن اسمبلی چنتاپربھاکر کا دورہ

سنگا ریڈی 10 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے اپنے کیمپ آفس میں برقی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی سنگا ریڈی میں کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ حکومت میں 5 MVA/33/11 KV کے چار سب اسٹیشن کی منظوری دی گئی تھی ۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے حکام سے سب اسٹیشن میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں پوچھا سب اسٹیشن سداسیو پیٹ کی کل قیمت ایک کروڑ 27 لاکھ روپے ،سب اسٹیشن پدا پور کل مالیت ایک کروڑ 27 لاکھ روپے ،سب اسٹیشن: چھ ایکڑ کی کل قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ہے سب اسٹیشن، راجم پیٹ کی کل قیمت ایک کروڑ 53 لاکھ روپے، 4 سب اسٹیشنوں کو علاقے میں برقی کے مسائل کو دور کرتے ہوئے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کئے گئے تھے ۔ برقی عہدیداروں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر فنڈس کی منظوری دی جائے گی اور کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی منظوری کے فوراً بعد کام شروع کیا جائے ۔ چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگا ریڈی نے کہا کہ موسم برسات میں محکمہ برقی کے عہدیداران چوکس رہیں ۔ کھیتوں میں جھکے ہوئے کھمبوں اور برقی تاروں کی نشاندہی کی جائے اور کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ اگر بارش کے باعث بجلی کی سہولت میں کوئی مسئلہ ہے تو اسے فوری طور پر بحال کیا جائے دیہاتوں میں بجلی کے حادثات کو روکنے کے لیے حکام کو عوام کو آگاہ کرنا چاہیے بارش کی وجہ سے کھمبے اور تاریں کٹ جائیں تو دیہات میں بجلی کی سپلائی جنگی خطوط پر بحال کی جائے۔ اس اجلاس میں سابق سی ڈی سی چیرمین کسلا بوچی ریڈی، کونسلر رامپا، سابق ایم پی ٹی سی سنتوش ریڈی، بی آر ایس حلقہ صدر سری ہری اور دیگر نے شرکت کی۔