بھینسہ 18/ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قدرتی آفات جیسے سیلاب کی سنگین و ناگہانی صورتحال کے دوران پانی میں محصور عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے تمثیلی ریسکیو آپریشن کے تحت (ڈی ڈی آر ایف) ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے ماہرین نے بھینسہ شہر کے گڈنا واگو پراجیکٹ پر ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا آئی پی ایس کی قیادت میں 69 پولیس عملہ کو تربیت فراہم کی بتایا گیا ہیکہ موسم برسات کی آمد اور شدید بارش کی پیشن گوئی کے پیش نظر ضلع ایس پی کی ہدایت پر ڈی ڈی آر ایف ٹیم ماہرین کے ذریعہ بھینسہ گڈناواگو پراجیکٹ میں ریسکیو آپریشن کی تربیت دی گئی تا کہ آنے والی بارش کے پیش نظر سیلاب میں حادثاتی طور پر پھنسے متاثرین کو بچانے کے لیے ضلع پولیس کی قیادت میں تشکیل دی گئی ڈی آر ایف ٹیم ریسکیو آپریشن کے ذریعہ عوامی زندگیوں کا تحفظ کرسکے اس دوران ڈی ڈی آر ایف ٹیم کے ارکان نے سیلابی پانی میں ڈوبنے والے شخص کو بچانے کے طریقہ سے واقف کروایا جبکہ ڈی ڈی آر ایف ٹیم انچارج آر آئی رمیش نے ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا آئی پی ایس کو بچاؤ اور راحتکاری سے متعلق مکمل عمل کی تفصیلی وضاحت کی۔ اس پروگرام میں بھینسہ اے ایس پی اویناش کمار آئی پی ایس کے علاوہ سرکل انسپکٹران جن میں جی گوپی ناتھ (بھینسہ) ، نائیلو (بھینسہ رورل) ، ملیش (مدہول) ، ڈی ڈی آر ایف انچارج آر آئی رمیش ، ایس آئیز جن میں محمد غوث ، آر ایس آئیز ، ریسکیو ٹیم اور پولیس نوجوانوں نے حصہ لیا۔