موسم سرما کے آخری ایام میں درجہ حرارت میں گراوٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔6۔جنوری(سیاست نیوز) موسم سرماکے آخری ایام میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اور موسم کے آخری ہفتہ سردی میں معمولی اضافہ ہونے لگاہے۔محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں کہاگیا ہے کہ بیشتر اضلاع میں گذشتہ 4 یوم سے درجہ حرارت معمول سے زیادہ تھا اور کہا گیا تھا کہ تلنگانہ میں موسم سرما ختم ہونے لگا ہے ۔ تلنگانہ میں سرما کے آخری ہفتہ میںسردی کی لہر میں شدت پیدا ہوگی اور درجہ حرارت میں معمولی کمی آئے گی۔ جاریہ ہفتہ سردی کی لہر میں گراوٹ موسم سرما سے لطف اندوز ہونے والوں کیلئے آخری ہفتہ ہوگا جبکہ آئندہ ہفتہ موسم گرما شروع ہونے کا امکان ہے ۔ شہر و اضلاع میں درجہ حرارت میں کمی سے سردی میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا تھا اور دونوں شہروں و اضلاع میں 10 ڈگری سے کم درجہ حرارت 30 دن تک ریکارڈ کیا جاتا رہا اور گذشتہ چند یوم سے دن میں سردی کم ہونے لگی تھی ۔ اب ایک ہفتہ کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ ماہرین کے مطابق دونوں شہروں و ان اضلاع میں جہاں سردی کی شدت میں اضافہ تھا ان میں آئندہ 8تا10 یوم بعد درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوگا۔3