موسم کا نشیب و فراز‘شیر کی ہلچل‘ہمہ رنگ پرندے ‘ سرپور ٹاؤن کی منفرد پہچان

   

عنقریب سفاری پارک کا قیام، برڈ فیسٹول کے اہتمام کی بھی کوشش، جنگل و جانوروں کی حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری، ایف آر او محمد اقبال حسین کا انٹرویو
سرپور ٹاؤن۔/21 فروری ( ایم اے جمیل کی رپورٹ ) ضلع کے بی آصف آباد میں واقع سرپور ٹاؤن ہمیشہ سے ہی سرخیوں میں رہنے والا علاقہ کہلاتا ہے۔ جنگل کی بدولت یا شدید بارش کا سلسلہ ہو یا موسم سرما میں درجہ حرارت میں کمی اور موسم گرما میں شدید گرمی کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والا سرپور ٹاؤن علاقہ ہے، متحدہ آندھرا پردیش میں بھی جانوروں اور جنگلاتی علاقے کے لیے کافی مشہور رہا، ریاستی حکومت جنگل کے جانوروں اور جنگل کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ جانور اور جنگل کو باقی رکھا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار سرپور ٹاؤن فارسٹ رینج آفیسر محمد اقبال حسین نے اپنی خصوصی ملاقات کے دوران سیاست ڈسٹرکٹ اسٹاف رپورٹر محمد عبدالجمیل کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔ محمد اقبال حسین کا ابائی مقام ضلع کریم نگر ہے, محمد اقبال حسین کا تقرر 1997 میں جونیئر اسسٹنٹ نرمل میں عمل میں آیا، اس کے بعد فارسٹ سیکشن آفیسر کی حیثیت سے 2003 میں ترقی دی گئی, فارسٹ محکمہ میں بہترین خدمت انجام دینے پر ان کو ڈپٹی رینجر کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔ انہوں نے مندامری اور کاغذ نگر میں ڈپٹی رینج آفیسر کی خدمت انجام دینے کے بعد محمد اقبال حسین کو ایف آر او کی حیثیت سے ترقی دیتے ہوئے نیلوائی گاؤں ضلع منچریال کو فارسٹ رینج آفیسر کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔ اور 4 اگست 2024 کو سرپورٹاون فارسٹ رینج آفیسر کی حیثیت سے انہوں نے جائزہ حاصل کر لیا، سرپور ٹاون فارسٹ رینج آفیسر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے سیاست ڈسٹرکٹ اسٹاف رپورٹر محمد عبدالجمیل کو اپنے آفس میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فارسٹ رینج آفیسر محمد اقبال حسین نے کہا کے سرپور ٹاؤن ریاست تلنگانہ اور نظام دورے حکومت سے گھنے جنگلاتی علاقے کی وجہ سے اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے. یہاں سرپورٹاؤن کے جنگلوں میں جنگلی جانور و شیر اور دوسرے مقامات سے سے انے والے رنگ برنگ کے پرندے کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کاغذ نگر فارسٹ ڈیویژن میں 4 شیر موجود ہیں، اور سرپورٹاؤن فارسٹ رینج کے علاقے میں ایک شیر رہنے کا انکشاف کیا۔ گزشتہ کچھ دن قبل ایک شیر کی جانب سے مختلف مقامات پر کسانوں اور کسانوں کے جانوروں پر شیر کی جانب سے حملے کیے جانے پر فارسٹ کے اعلی عہدہ داروں کی جانب سے حملے کرنے والے شیر کو پکڑ کر زو پارک کو منتقل کر دیا گیا۔ ابھی عوام اور کسانوں کو ڈر و گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تلنگانہ حکومت اور محکمہ جنگلات کی جانب سے بہت جلد سرپورٹاؤن کے فارسٹ میں لگ بھگ 20 کلومیٹر طویل سفاری پارک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ایک طرف محکمہ فارسٹ کو آمدنی اور دوسری طرف عوام کو تفریح و صحاحتی مرکز میں تبدیل کرتے ہوئے جنگل کے جانوروں اور جنگل کی حفاظت سے متعلق شعور بیداری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ سرپور ٹاؤن کے گھنے جنگل میں جنگلی جانوروں کے علاوہ دوسرے مقامات سے انے والے رنگ برنگ پرندوں کی کثیر تعداد موجود ہے اور جنگل میں برڈس فیسٹول کے اہتمام کی کوشش کی جارہی ہے،جنگل میں بیس کیمپ کے ذریعے جنگل اور جنگل کے جانوروں کی حفاظت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں جنگلوں کا رخ کرنے سے عوام گریز کریں، اور خصوصی طور پر عوام کو چاہیے کہ جنگلوں میں سگریٹ نوشی نہ کریں. موسم گرما میں جنگل میں سگریٹ نوشی کر کے سگریٹ کے ٹکڑے کو جنگل میں پھینک دینے سے جنگل اگ کی لپیٹ میں لپیٹ میں آسکتا ہے، اس لیے فارسٹ ملازمین کے ساتھ مقامی عوام اور سیاسی قائدین تعاون کرنے کا مشورہ دیا۔