حیدرآباد ۔24۔نومبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے سبب راستہ سے سفر ترک کرتے ہوئے حیدرآباد واپس ہوگیا۔ ریونت ریڈی آج صبح 4 انتخابی حلقوں کی مہم میں حصہ لینے حیدرآباد سے روانہ ہوئے ۔ نکریکل کے راستہ میں ہیلی کاپٹر کی اڑان میں پائلٹ نے دشواری محسوس کی اور موسم کی خرابی کے باعث واپس حیدرآباد سفر کیا۔ ریونت ریڈی نکریکل ، تنگاترتی ،آلیر اور کاما ریڈی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے والے تھے۔ ریونت ریڈی کے ہمراہ اے دیاکر اور ایودھیا ریڈی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے ۔ حیدرآباد واپسی کے بعد ریونت ریڈی سڑک کے راستہ انتخابی مہم پر روانہ ہوئے اور تین حلقہ جات میں جلسوں سے خطاب کیا جبکہ کاما ریڈی کا جلسہ عام کل کیلئے ملتوی کردیا گیا۔