موسم ہوگا سہانا، ان ریاستوں میں اگلے دو دن آندھی ۔ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کیا آرینج الرٹ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:شدید گرمی کے قہر کو برداشت کررہے لوگوں کو بارش کی بوندا باندی سے بہت جلد راحت مل سکتی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے لئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے، جس میں شمال مغربی ریاستوں میں تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 26 مئی تک ایک فعال ویسٹرن ڈسٹربنس کے پورے شمالی علاقے میں آگے بڑھنے کا قوی امکان ہے۔ بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ خلیج بنگال سے آنے والی ٹھنڈ ہوا کے باعث فضا میں نمی بڑھنے کی امید ہے، جس سے بارش ہونے کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ ایسے میں اگلے تین دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں دن کے درجہ حرارت میں چار سے چھ ڈگری کی کمی آنے کی بھی امید ہے۔سائنس دانوں نے بتایا کہ اس طرح کی آندھی اور بارش پری مانسون کے دورانیے میں عام ہیں اور یہ زیادہ تر شمال مغربی ہندوستان کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی ریاستوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ اگرچہ اس مرتبہ سمندروں سے آنے والی ہواؤں کا اثر زیادہ ہی نظر آنے کا امکان ہے۔