موسیقار جوڑی کے واجد خان کا کورونا سے انتقال

   

ممبئی۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام) گلوکار و موسیقار واجد خان جو موسیقی جوڑی ساجد۔واجد کا حصہ رہتے ہوئے کافی مشہور ہوئے ، وہ پیر کو کورونا وائرس کے سبب سٹی ہاسپٹل میں فوت ہوگئے ۔ 42سالہ سنگر گردے کے مسائل سے دوچار تھے ۔ واجد کے بھائی ساجد نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو کووڈ۔19 کے ٹسٹ میں موسیقار کے مثبت پائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قلب پر حملہ سے فوت ہوئے ہیں ۔ امیتابھ بچن کی قیادت میں بالی ووڈ نے واجد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔واجد کو حال ہی میں چیمبور کے دواخانہ میں شریک کرایا گیا تھا جہاں اُن کی حالت بگڑ گئی ۔میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے سب سے پہلے واجد کے انتقال کی خبر دی ۔واجد کی کمپوزنگ میں سلمان خان کی فلمیں وانٹیڈ‘ دابنگ ، ایک تھا ٹائیگر اور دیگر شامل ہیں ۔