حیدرآباد ۔ /23 جنوری (سیاست نیوز) لنگر حوض علاقے کے موسی ندی سے دستیاب دو نامعلوم خواتین کی نعشوں کی پولیس نے شناخت کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول خواتین دیباگوڑہ کی متوطن یادماں اور سمترا بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ مذکورہ خواتین دو دن قبل سیندھی پینے کیلئے اپنے مکان سے روانہ ہوئی تھی اور وہ قتل کا شکار ہوگئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور نامعلوم خواتین کی نعشوں کو دستیاب ہونے پر ان کے تصاویر اور ویڈیوز میڈیا میں شائع کروائے تھے ۔ جس کے نتیجہ میں میرپیٹ پولیس سے مقتول خواتین کے رشتہ دار رجوع ہوکر ان کی شناخت کی ۔ پولیس نے کہا کہ قتل کا شکار ہونے والی خواتین آپس میں رشتہ دار ہیں اور ان کے قتل کے پس پردہ جان پہچان کے افراد کے ملوث ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔