موسیٰ ندی میں سیلابی صورتحال سے حکام متحرک

,

   

وزیر برقی جگدیش ریڈی نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کہا پراجکٹ پوری طرح محفوظ ہے
حیدرآباد :۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ موسیٰ ندی میں سیلاب کا پانی جمع ہورہا ہے ۔ حمایت ساگر کے گیٹس کھول دینے کے بعد پانی تیزی سے بہہ رہا ہے ۔ جس کی زد میں کئی علاقے آگئے ہیں جن جن علاقوں سے موسیٰ ندی بہہ رہی ہے وہاں تباہی و بربادی مچارہی ہے ۔ سرکاری حکام چوکس ہوگیا ہے اور حالت پر گہری نظر رکھا ہوا ہے ۔ ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی سے چیف منسٹر کے سی آر نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ متحدہ ضلع نلگنڈہ میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے حکام کو متحرک اور سرگرم رکھنے کی ہدایت دی ، جس کے بعد جگدیش ریڈی نے اضلاع سوریہ پیٹ اور نلگنڈہ کے کلکٹرس سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے حالت کا جائزہ لیا اور چند مشورے دئیے ۔ وزیر نے کہاکہ موسیٰ پراجکٹ کو کوئی دھوکہ نہیں اور نہ ہی ڈرنے گھبرانے کی ضرورت ہے ۔ حکام کی جانب سے تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے ضلع سوریہ پیٹ کے رتنا پورم سے پانی نیچے کی سمت چھوڑنے کے اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ساتھ ہی موسیٰ ندی کے گیٹس اٹھا کر 1.75 لاکھ کیوزکس پانی چھوڑا جارہا ہے جس سے کسانوں نے کسی قدر راحت کی سانس لی ہے ۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ موسیٰ ندی میں 2 لاکھ کیوزکس سیلابی پانی پہونچنے سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ۔۔