موسیٰ ندی میں گرنے سے دو لڑکوں کی موت

   

حیدرآباد ۔14 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ بہادر پورہ میں دلسوز واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ کشن باغ کے علاقہ میں دو لڑکے موسیٰ ندی میں گر کر ہلاک ہوگئے جن کی شناخت اکشئے اور روبن سنگھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ دو لڑکے چوتھی اور پانچویں جماعت کے طالب علم تھے جو کشن باغ کے علاقہ میں موسیٰ ندی میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے اور اس دوران دونوں موسیٰ ندی میں گر کر غرقاب ہوگئے۔ بہادرپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔