حیدرآباد ۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کئے گئے موسیٰ ندی پراجکٹ کیلئے ٹیکنیکل مہارت فراہم کرنے کیلئے اسرائیل کی آمادگی پر خوشنودی کا اظہار کیا۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور سائبر سیکوریٹی میں اسرائیل کی گلوبل قیادت کا اعتراف کرتے ہوئے سریدھر بابونے تلنگانہ کے فائدہ کیلئے ان میدانوں میں تعاون و اشتراک پر زور دیا۔ انہوں نے دفاع، زراعت، واٹرمینجمنٹ، ایڈوانسڈ ٹکنالوجیز اور صنعتی ترقی میں بھی اسرائیل کی مدد طلب کی جس پر اسرائیل کے سفیر ریوین ازر نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔