گریٹر حیدرآباد کے ارکان اسمبلی کا اجلاس، وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کا فیصلہ
حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے گریٹر حیدرآباد میں تقسیم کئے جانے والے ڈبل بیڈ روم مکانات میں 10 ہزار سے زائد ڈبل بیڈروم مکانات موسی ندی کے دامن کی گندی بستیوں میں مقیم عوام میں تقسیم کرکے موسی ندی پر ناجائز قبضوں کو برخواست کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔ کے ٹی آر نے آج جی ایچ ایم سی حدود کی نمائندگی کرنے والے ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا جس میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ غربت کے باعث غریب عوام موسی ندی کے دامن میں ابتر حالات میں زندگی گذار رہے ہیں ۔ اجلاس میں موجود تمام ارکان اسمبلی نے شہر کی ترقی کیلئے تیار منصوبہ پر مسرت کااظہار کیا اور حکومت سے بالخصوص چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا ۔ شہر میں سیلاب کی تباہی کو روکنے حکومت سے تیار پروگرام ایس این اے پی کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ ماضی میں موسلادھار بارش سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا جاریہ سال بھی طوفانی بارش کے باوجود سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔ وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ موسی ندی کے دامن میں تعمیرات کو منہدم کردیا جائے تو موسی پراجکٹ کو ترقی دینے کی راہ ہموار ہوگئی ۔ موسی ندی پراجکٹ کو ترقی دینے حکومت خصوصی منصوبہ بندی تیار کی ہے ۔ گذشتہ 10 سال کے دوران شہر کی ترقی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس سے عوام مطمئن ہیں ۔ ن
