موصولہ زائد از 2.18 لاکھ کروڑ روپئے سیس استعمال نہیں کیا گیا : سی اے جی رپورٹ

,

   

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کی جانب سے تعلیم سینٹیشن اور انفراسٹرکچر جیسے مخصوص مقاصد کیلئے سیس کے طور پر وصول کردہ زائد از 2.18 لاکھ کروڑ روپئے کی رقم یا تو متعلقہ فنڈز کو مکمل طور پر منتقل نہیں کی گئی یا اب تک اس کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سیس، ایڈیشنل ٹیکس عائد کیا گیا اور سی ایف آئی کے تحت مرکزی حکومت نے یہ ٹیکس جمع کیا۔ جم شدہ فنڈ کو مختلف وزارتوں کے تحت متعلقہ فنڈز میں منتقل کرنا ہوتا ہے جو مخصوص مقاصد کیلئے اس فنڈ کا استعمال کرتے ہیں۔