نظام آباد :4؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے دیہی ترقیاتی پروگرام پلے پرگتی دو مرتبہ انجام دینے کے باوجود بھی دیہات کے ماحول کی عدم تبدیلی پر ارگل کے سکریٹری کے علاوہ ولیج اسسٹنٹ کو معطل کرنے کے علاوہ سرپنچ کو وجہہ نما نوٹس بھی جاری کیا ۔ ضلع کلکٹر آج جکران پلی منڈل کے مون پلی ، لکشما پور ، نارائن پیٹ ، ارگل دیہاتوں کا دورہ کیا اور پلے پرگتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ مون پلی دیہات کے دورہ کے موقع پر لب سڑک شجرکاری کے بعد تنصیب کردہ ٹری گارڈس نکل جانے پر دوبارہ ٹری گارڈس کو تنصیب کرنے پر دیہاتیوں نے اس موقع پر ضلع کلکٹر کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ مویشیوں کی وجہ سے ٹری گارڈس چلے جارہے ہیں جس پر انہوں نے چرواہوں کو اپنے مویشیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی اور پودے درخت کی شکل اختیار کرنے تک بچوں کی طرح پال پوسنے کی دیہاتیوں کو ہدایت دی ارگل گرام پنچایت میں پلے پرگتی کے کاموں پر برہمی کا اظہار کیا ۔ دیہات میں عدم شجرکاری اور خالی جگہوں پر عدم صفائی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ولیج سکریٹری راجیشور ، ولیج اسسٹنٹ سائنا کو معطل کرتے ہوئے سرپنچ پدما کو وجہہ نما نوٹس جاری کی ۔ پنچایت راج قواعد کی عدم عمل آوری پر ناراضگی ظاہر کی اور دیہات کے سڑکوں پر کچرے کے انبار پر بھی ناراضگی ظاہر کی ۔ بعدازاں انہوں نے تحصیل آفس، ایم پی ڈی او آفس ، پرائمری ہیلت سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔ حاضری رجسٹر کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر تحصیلدارراجو ، ایم پی ڈی او بھارتی موجو د تھے ۔