مسلمانوں میں تشویش کی لہر ، کمیٹی کے ذمہ داران کی جانب سے پولیس میں شکایت
کوہیر : /22 جنو ری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لالچی قسم کے چند مفاد پرست لوگ زمینات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی و جہ سے تلنگانہ میں عیدگاہوں ، درگاہوں ، مساجد اور قبرستانوں وقف کی ہوئی اراضیات کی خرید و فروخت کرنے سے گریز نہیں کررہے ہیں ۔ اس وجہ سے کئی مقامات پر قتل و غارت گری ہورہی ہے ۔ اس طرح کا ایک واقعہ کوہیر منڈل کے موضع دگوال میں قومی شاہراہ نمبر 65 پر واقع ایک قدیم عیدگاہ کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرتے ہوئے حصار بندی کردی ہے ۔ جس کی وجہ سے موضع دگوال کے مسلمانوں سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے فوری بعد عیدگاہ کمیٹی اور مسجد کمیٹی کے ذمہ داروں نے کوہیر پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس معاملے میں ایک شکایت درج کروائی ۔ اطلاعات کے مطابق عیدگاہ کے لئے ریونیو ریکارڈ سروے میں 12 گنٹہ اراضی موجود ہے اور وقف بو رڈ کی گزٹ میں 18 گنٹہ درج ہے ۔ اس اراضی پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں اس موقع پر سب انسپکٹر نے بتایا کہ عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے ایک درخواست وصول ہوئی ہے اس معاملے میں ریونیو ریکارڈ کی جانکاری کیلئے تحصیل آفس سے رجوع ہوئے ہیں ۔ ناجائز قبضہ کو برخواست کیا جائے گا ۔