نارائن پیٹ : رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجیندر ریڈی نے نارائن پیٹ منڈل کے موضع سنگارم میں رعیتو ویدیکا بھون کا افتتاح انجام دیا اور کوٹہ کنڈہ موضع میں پرائمری ہیلت سنٹر کا ضلع پریشد فنڈ سے 14.15 لاکھ مصارف تعمیر کی جانی والی عمارت کی سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت گسانوں کی معاشی ترقی اور دیہاتوں کو شہری طرز پر سہولیات فراہم کرنے کوشاں ہے اس موقع پرنارائن پیٹ رکن اسمبلی ایس۔ راجندر ریڈی، ایم پی پی اماکولا سرینواس ریڈی، زیڈ پی ٹی سی انجلی رامولو، سنگل ونڈو کے صدر کے نرسنگھ ریڈی، موضع کے سرپنچ جینتی سرینواسریڈی ریڈی، ضلع سرپنچ افسر جان سدھاکر، منڈل صدر ویپور رامولو، منڈل یوتھ صدر، گاؤں کے کسانوں کے صدر موہن، گاؤں کے سرپنچ جینتی سرینواسریڈی۔ عہدیداران اور قائدین نے شرکت کی۔
