موضع چراغ پلی حدودمیں بڑے پیمانے پرگانجہ ضبط

   

Ferty9 Clinic

ایس پی سنگاریڈی کی صحافیوں سے بات چیت
نیالکل۔موضع چراغ پلی قومی شاہرہ 65 پر پولیس تنقیح کے دورآن اندھرا ریاست سے مہاراشٹرا ریاست کی جانب منتقل ہورہے ایک لاری کو پولیس اپنے حراست میں لیکر گانجے کے جملہ 210 بیاگس کو برآمد کرلیا ایس پی ضلع سنگاریڈی سری رمناکمار نے آج چراغ پلی پولیس اسٹیشن پہنچ کر میڈیا نمائندوں سے ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک خفیہ اطلاع پر ضلع ٹاسک فورس اور ظہیرآباد پولیس نیچراغ پلی پولیس کی مدد سے ایک کام انجام دیا پکڑے گئے گانجے کی قیمت جملہ 25 لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے ریاست بھر میں گانجہ کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا ہے محکمہ پولیس گانجہ کی منتقلی کے خلاف سخت اقدامات انجام دئے رہی ہے ۔