پچکنڈہ ۔ حلقہ اسمبلی جکل کا مدنور منڈل کے موضع ڈونگلی کو ریاست تلنگانہ حکومت نے منڈل کا درجہ دیئے جانے پر ڈونگلی کی عوام میں مسرت کا اظہار کیا گیا ہے۔ وہاں کی عوام ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی گئی ہے اور ریاست تلنگانہ حکومت کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور حلقہ ظہیرآباد ایم پی جی جی پاٹل حلقہ جکل رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے کی تصویروں کو دودھ سے نہلایا گیا ہے۔ ڈونگلی کو منڈل کا درجہ ملنے پر رشتہ دار، دوست احباب اور عوام ڈونگلی والوں کو مبارکباد پیشکرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔