23 افراد گرفتار، 4 لاکھ سے زائد رقم، سیل فونس، بائیکس وغیرہ ضبط
نارائن پیٹ۔ 5؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سریکانت ریڈی سرکل انسپکٹر نارائن پیٹ نے عجلت میں طلب کردہ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نارائن پیٹ منڈل موضع کوٹہ کونڈہ میں نارائن پیٹ پولیس نے اپنے ایک اچانک دھاوے میں گاؤں کے ایک ویران مقام پر 23 افراد کو تاش کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 4 لاکھ 20 ہزار روپئے نقد، 16 سیل فونس، 6 بائیک موٹر سائیکلیں، ایک کار کو ضبط کرلیا۔ یہ لوگ مختلف مقامات اور بعض کا تعلق محبوب نگر سے بھی بتایا جاتا ہے، گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ اس دھاوے میں سریش اور رمیش پولیس اہلکاروں نے سریکانت ریڈی سی آئی کے ساتھ شامل تھے۔ گرفتار کردہ افراد کے نام اس طرح ہیں: یادی ریڈی، محمد مختار، بویا رمیش، کونڈہ وینکٹیشور ریڈی (دیور کدرہ)، بی چندر شیکھر ریڈی (محبوب نگر)، سلام حسن (محبوب نگر)، ڈی سنتوش (دیور کدرہ)، یو لکشمن (محبوب نگر)، پی سائی رام، کے شیکھر (محبوب نگر)، ایم ڈی معراج (دیور کدرہ)، نرسملو (محبوب نگر)، سید اسمٰعیل (محبوب نگر)، آر رگھوپتی ریڈی (محبوب نگر)، ایم شیکھر (جڑچرلہ)، وینکٹ راملو (ہنواڑہ)، محمد برہان (محبوب نگر)، نرسمہلو، محمد سلمان شریف، محمد محمود، شیخ ظہیر (محبوب نگر) شامل ہیں۔ سریکانت ریڈی نے بتایا کہ ان تمام کے خلاف گیملنگ ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔