موضع کی سرحد بتانے ایم پی ڈی اوکو میمورنڈم

   

یلاریڈی /4 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گرام پنچایت چجپتی چانکم پلی کے سرحدی حدود کی شناخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی افراد نے ایم پی ڈی او رگھو اور تحصیلدار مہیندر کمار ایم پی او سرینواس کو میمورنڈم پیش کیا ۔ لوگوں نے شکایت کی کہ موضع شیوار میں ملاکنٹہ تانڈا گرام پنچایت والے حدود کر لئے من مانی کرکے بڑا پن دکھا رہے ہیں ۔ جس سے عوام میں کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔ اس لئے دونوں پنچایتوں کے سرحدی حدود کی شناخت کرنے دونوں علاقوں کے تناؤ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور فوری مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر سرپنچ سائیلو و دیگر موجود تھے ۔
پیٹ کے درد سے دلبرداشتہ
شخص کی خودکشی
یلاریڈی /4 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے چنداپور علاقہ سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ نرسا ریڈی نے پیٹ کے درد سے دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر انجینیلو کی تفصیلات کے مطابق پیٹ کے درد کی شکایت کو دواخانہ میں بتانے پر بھی صحت نہ ملنے سے اپنے ہی کھیت کے ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔