موضع ہبسی پور میں ریاستی وزیر کی شب بسری اور عوامی مسائل کا جائزہ

   

جگتیال :۔ریاستی وزیر برائے پنچایت راج ایرابیلی دیاکر راو کی جگتیال ضلع میں گذشتہ رات شب بسری کی ۔ریاستی وزیر کی ضلع جگتیال آمد پر رکن اسمبلی جگتیال یم سنجے کمار نے کیمپ آفس پر پر تپاک خیر مقدم کیا، کچھ دیرتوقف کے بعد موضع ہبسی پور میں شب بسری پلے ندرا پروگرام کیلیے ریاستی وزیر دیاکر راو اور رکن اسمبلی یم سنجے کمار نے روانہ ہوئے اور دونو ں نے موضع میں شب بسری کی اور صبح 9 بجے سے پلے پراگتی پروگرامس اوردیگر پروگرامس میں حصہ لیا ۔ ریاستی وزیر پنچایت راج ایرا بیلی دیاکر راو نے گزشتہ رات جگتیال ہبسی پور میں شب بسری کے بعد صبح پلے پراکرتی ونم کا مشاہدہ کیا۔ ایس سی کالونی کا دورہ کیا عوام سے موضع کے مسائلسے واقفیت حاصل کی قبل ازیں کلیڈا موضع لکشمی پور سے گزرتے ہوئے گٹراج پلی تک 2.72 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ روڈ اور 4 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ بریج کا سنگ بنیاد رکھا ،اس موقع پر منعقدہ جلسہ میں 118 خواتین تنظیموں کو 21 – 2020 معاشی سال منظور کردہ چیکس کو ریاستی وزیر نے تقسیم کئیان کے ہمراہ رکن ا سمبلی ایم سنجے کمار ضلع پریشد چیرمین داوا وسنتا سریش اور دیگر قایدین موجود تھے۔