موظف آئی اے ایس پارتھا سارتھی ریاستی الیکشن کمیشن نامزد

   

نظام آباد ۔ریاستی الیکشن کمشنر کی حیثیت سے موظف آئی اے ایس پارتھا سارتھی کی نامزدگی پر ضلع نظام آباد کی عوام کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ پارتھا سارتھی کا تعلق ضلع نظام آباد کے آرمور سے ہے یہ یو پی ایس سی کے امتحان میںآئی ایف ایس کی حیثیت کامیابی حاصل کرنے کے بعد دو سال تک محکمہ جنگلات میں کام کیا تھا بعدازاں انہوں نے گرو پI امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈپٹی کلکٹر کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے اور متحدہ ریاست کے مختلف اضلاع میں آرڈی او کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے آئی اے ایس پر ترقی حاصل کرتے ہوئے ورنگل جوائنٹ کلکٹر ، کلکٹر کریم نگر کی حیثیت سے بھی خدمت انجام دی تھی اور 2004 ء میں محکمہ اطلاعات و تعلقا ت عامہ کمشنر کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھی اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد محکمہ زراعت کے چیف سکریٹری کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے وظیفہ پر سبکدوش ہوئے تھے ۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے سکریٹری کی حیثیت سے دو سال تک تلنگانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے بھی خدمت انجام دی تھی اور تلنگانہ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے اقدامات بھی کیا تھا ۔ وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے ریاستی الیکشن کمشنر کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لانے پر ضلع کی عوام کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔