حیدرآباد : رچہ کونڈہ پولیس نے ڈی ایم آر ایل کے ریٹائرڈ سائنٹسٹ کے بینک کھاتے سے رقم کا سرقہ کرنے والے 3 سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 11 لاکھ 35 ہزار نقد رقم برآمد کرلیا ۔ پولیس کے بموجب بی آنند راؤ ساکن سینک پوری کشائی گوڑہ کے مکان میں /27 نومبر کی شب بعض نامعلوم افراد نے 18 لاکھ روپئے بینک اکاؤنٹ سے غائب ہونے پر پولیس سے شکایت درج کروائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سارقین نے بڑی شاطرانہ انداز میں ڈی ایم آر ایل کے سابق سائنٹسٹ کے اے ٹی ایم کارڈ کا سرقہ کرتے ہوئے وہاں سے پہلے 12 لاکھ روپئے حاصل کرلئے ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران سابق سائنٹسٹ کے ملازم پی سمپت کمار اور اس کے دو رشتہ دار پی وینکٹیش اور ای مہیشوری کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق سائنٹسٹ کے اے ٹی ایم کا سرقہ کرنے کے بعد دھوکہ دہی سے 12 لاکھ روپئے نکال لئے گئے تھے ۔ پولیس نے سارقین کے قبضہ سے نقد رقم برآمد کرلئے ۔