میدک ۔ 8 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کی مشہور شخصیت ماسٹر آف اتھلیٹک موظف فارسٹ سکشن آفیسر سید صبغت اللہ نے ماسٹر اتھلیٹکس اسوسی ایشن آف تلنگانہ (MAA) کے زیر اہتمام سکندآباد کے جم خانے گراؤنڈ پر منعقدہ 400 میٹر دوڑ میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ واضح رہے کہ صبغت اللہ اپنی عمر کے 75 سال مکمل کرلینے کے بعد بھی اللہ کے فضل و کرم سے چاق و چوبند ہیں۔ وہ آج بھی اپنی رہائش گاہ واقع جیلانی گڈہ میدک سے 5 کیلو میٹر پر واقع اسپورٹس اسٹیڈیم تک ذریعہ سائیکل جاکر رننگ کی پریکٹس کرتے ہیں۔ ان کو دیکھتے ہوئے نوجوان اور دیگر افراد واکنگ کے لئے یا اپنے فٹنس کے لئے رن لگاتے ہیں۔ موصوف کی بھرتی کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔ قبل ازیں بھی وہ یہاں منعقدہ دوڑ میں نوجوانوں سے آگے رہ کر توصیف نامہ حاصل کرچکے ہیں۔ سکندرآباد میں چار دن قبل منعقدہ رن میں انہیں سکنڈ پلیس حاصل ہونے پر اسوسی ایشن کے عہدیداروں نے انہیں توصیف نامہ اور میڈل سے نوازا۔