بھینسہ :۔ موظف ملازمین اپنے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت کے خلاف سیاہ بیاچس لگاکر کانگریس ضلعی صدر پوار راما راؤ پٹیل سے انکی رہائش گاہ پہنچ کر ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 2018 سے نظرثانی شدہ وظیفوں کی تجاویز پر عدم توجہ اور 14 ماہ کی پی آر سی ادا نہ کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ ناانصافی کررہی ہے جس پر کانگریس ضلعی صدر پی راما راؤ پٹیل نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ موظف ملازمین کے تمام زیرالتوا مسائل کی فوراً یکسوئی کرتے ہوئے ہر ضلعی مرکز میں موظف ملازمین کے فلاح و بہبود کے مراکز قائم کی جائے ورنہ کانگریس موظف ملازمین کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کو ہرگز برداشت نہیں کریگی اور مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے شدید احتجاج کا انتباہ دیا اور موظف ملازمین کو ہر وقت ساتھ دینے کا تیقن دیا اس موقع پر موظف ملازمین اسو سی ایشن صدر موہن ریڈی ،سکریٹری دیویندر ریڈی ، رامچندر ، ناگناتھ ، پوشٹی ، رماکانت ، رمیش ، بھاسکر راؤ و دیگر موجود تھے۔
