حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی طلبہ کے درمیان جھڑپ کے بعد سرخیوں میں آگئی اور ایک دوسرے پر الزامات اور بیانات کے بعد ماحول میں بے چینی پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل ایک کلچرل پروگرام کے دوران طلبہ میں بحث و تکرار ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے جھڑپ شروع ہوگئی ۔ تاہم یونیورسٹی کے ذمہ داروں نے جو اس وقت موجود تھے ۔ طلبہ کی اس جھڑپ کو مزید بڑھنے سے روک دیا اور ان میں صلاح کروادی گئی ۔ تاہم اس زخمی دو طلبہ کو ہاسپٹل میں علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ جن میں ایک پالی ٹکنک اور ایک سائنس کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کلچرل پروگرام کے دوران کسی بات پر اعتراض شروع ہوا اور اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے حالات متصادم ہوگئے ۔ طلبہ گروپس جمع ہونا شروع ہوگئے اور ماحول بگڑ گیا ۔ جس کے بعد سارے کیمپس میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور معاملہ پولیس سے رجوع ہوگیا ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر اے درگم پولیس اسٹیشن مسٹر رویندر نے بتایا کہ دو طلبہ معمولی زخمی ہوگئے اور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔