حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے شعبہ نسواں کے تیار کردہ پوسٹر کی رسم اجراء انجام دی۔ اردو یونیورسٹی صنفی مساوات کی حامی کے نعرہ کے ساتھ یہ پوسٹر تیار کیا گیا۔ صنفی امتیاز کو ختم کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر شیخ اشتیاق احمد اور صدر شعبہ تعلیم نسواں ڈاکٹر آمنہ تحسین موجود تھے۔ پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ نہ صرف یونیورسٹی بلکہ دنیا بھر میں مرد و زن میں موجود عدم مساوات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو وہی حقوق ملنے چاہیئے جو مَردوں کو حاصل ہیں۔ دستور ہند میں خواتین کے مساوی حقوق اور بااختیار بنانے کی گنجائش رکھی ہے۔ اسی دوران نیشنل سرویس اسکیم سیل کے اشتراک سے یوم خواتین کے ضمن میں طلبہ والینٹرس نے مختلف بیاچس تیار کئے تھے جو ملازمین اور طلبہ کو لگائے گئے۔ یونیورسٹی میں یوم خواتین کے سلسلہ میں سمپوزیم منعقد ہوا جس میں پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ اور شاہنواز قاسم ( آئی پی ایس ) نے شرکت کی۔ر