مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں ڈاٹا سائنس پر 10 روزہ پروگرام

   

حیدرآباد۔21 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ڈاٹا سائنس اور مشین لرننگ کے موضوع پر 10 روزہ آن لائین فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز ہوا۔ یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی نے آئی سی ٹی اکیڈیمی این آئی ٹی ورنگل کے اشتراک سے اس پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ پرو وائس چانسلر نے افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاٹا سائنس اور مشین لرننگ جیسے جدید ترین علوم سے متعلق عوام میں معلومات کی کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس طرح کے معلوماتی پروگراموں میں اضافہ کی تجویز پیش کی ۔ وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی حکومت ہند نے اس پروگرام کو اسپانسر کیا ہے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود رجسٹرار انچارج نے کہا کہ ملک بھر کے ماہرین تعلیم کو اس طرح کے موضوعات پر معلومات کا تبادلہ کرنا چاہئے ۔ ر

تعلیمی پالیسی 2020 ء میں تحقیقی سرگرمیوں اور جدید ٹکنالوجی کے فروخت کو ترجیح دی گئی ہے۔ پروگرام کے دوران آئی آئی ٹی اور ٹرپل آئی ٹی کے اساتذہ کے علاوہ دیگر ماہرین کے لکچرس ہوں گے۔ پروفیسر عبدالواحد ڈین اسکول آف ٹکنالوجی ، ڈاکٹر سید امتیاز حسن اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔ ر