مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں 30 اور 31 اکٹوبر کو قومی سمینار بعنوان ’ پنڈت ہری چند اختر ، اردو شاعری اور صحافت کے آئینہ میں ‘

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باولی حیدرآباد میں ایک قومی سمینار بعنوان ’ پنڈت ہری چند اختر ، اردو شاعری اور صحافت کے آئینہ میں ‘ 30 اور 31 اکٹوبر کو منعقد ہوگا ۔ اس دو روزہ سمینار کا افتتاحی سیشن 30 اکٹوبر چہارشنبہ کو 2-30 بجے دن یونیورسٹی کے لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر عزیز احمد ، معروف اسکالر و ایم ڈی ، احمد ہاسپٹل گورکھپور صدارت کریں گے ۔ شکیل اے سبراہادی ، سرپرست ، مجلس فخر بحرین افتتاحی کلمات پیش کریں گے ۔ پرتاپ سومونشی ، ایگزیکٹیو ایڈیٹر ہندوستان مہمان خصوصی ہوں گے ۔ پروفیسر ایوب خان پرو وائس چانسلر ، مولانا آزاد اردو یونیورسٹی خیر مقدمی تقریر کریں گے ۔ پروفیسر شفیع قدوائی ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کلیدی خطبہ دیں گے ۔ جب کہ اس سمینار کا اختتامی سیشن 31 اکٹوبر جمعرات کو 2-30 بجے دن اس یونیورسٹی کے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا ۔ جس میں جناب عارف محمد خاں گورنر کیرالا مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز ، وائس چانسلر مانو صدارت کریں گے ۔ کے کویتا سابق رکن پارلیمنٹ مہمان خصوصی ہوں گی ۔ جناب آصف علی افتتاحی کلمات پیش کریں گے ۔ جناب شکیل اے سبرا ہادی ، سرپرست ، مجلس فخرِ بحرین خیر مقدمی تقریر کریں گے ۔ اس سمینار کے اعزازی مہمانوں کو ان کے نمایاں ، تقلید کے قابل اور لائق ستائش کاموں کے لیے تہنیت پیش کی جائے گی ۔ جس میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب کریم عرفان ، فاونڈر اقراء سوسائٹی ، پروفیسر اے اروند اکشن ، سابق پرو وائس چانسلر ، مہاتما گاندھی انٹرنیشنل ہندی یونیورسٹی کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ آخر میں جناب انیس اعظمی شکریہ ادا کریں گے ۔۔