مولانا آزاد تعلیمی میدان کی انقلابی شخصیت

   

Ferty9 Clinic

المدینہ کالج محبوب نگر میں تقریب ، محمد امتیاز اسحق و دیگر کا خطاب
محبوب نگر ۔13 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید خواجہ عزیزالدین سلیم لیکچرر المدینہ کالج آف ایجوکیشن محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب المدینہ کالج آف ایجوکیشن میں قومی یوم تعلیم و اقلیتی بہبود بڑے ہی اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔ صدارت سید سجاد ایڈوکیٹ و صدر مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی نے کی۔ تقریب میں بی ایڈ، ڈی ایڈ اور ایم ایڈ، انجینئرنگ طلباء و طالبات نے مولانا آزاد اور ان کا فلسفہ تعلیم پر مقالے پیش کئے۔ صدر جلسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا آزاد دور اندیش قائد، تعلیمی میدان کی انقلابی شخصیت تھے۔ وہ ایک عظیم مجاہد آزادی، مفکر، صحافی، مقرر اور مدبر سیاست داں تھے اور مفسر قرآن بھی تھے۔ اسٹاف، پرنسپلس نے اپنے اپنے خطاب میں مولانا کی سوانح حیات کے مطالعہ کا مشورہ دیا۔ مہمان خصوصی محمد امتیاز استحق جنرل سیکریٹری سوسائٹی نے کہا کہ مولانا کا مشن تعلیم کو عام کرنا تھا۔ ان کا نظریہ تھا کہ ملک و قومی کی ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے۔ شیخ دادن لیکچرر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ محمد عبدالنعیم پرنسپل جی کے انجینئرنگ کالج نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔