نئی دہلی: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں قوم نے آج مجاہد آزادی اور قوم پرست لیڈر مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ تمام قائدین نے علیحدہ پیامات میں مولانا آزاد کی خدمات اور ان کی شخصیت کو خوبیوں پر روشنی ڈالی۔نائب صدر نے کہا کہ قومی یکجہتی کی کوششوں کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مولانا نے بیش قیمت تعاون پیش کیا۔وزیراعظم مودی نے عظیم مفکراور مجاہد آزادی مولانا آزاد اور مشہور سیاستداں آچاریہ کرپلانی دونوں کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ مودی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ مولانا آزاد اور آچاریہ کرپلانی ایسے غیر معمولی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے ملک کی ترقی میں قابل قدر خدمات پیش کی ہیں۔
