اقلیتی اقامتی اسکول کورٹلہ میں تقریب ، طلبہ کو تہنیت ، مقررین کا خطاب
کورٹلہ ۔13 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپل اقلیتی اسکول جناب شنکر کی صدارت میں 11 نومبر کی شب بمقام اقلیتی اقامتی اسکول و جونیر کالج مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر یوم تعلیم تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس تقریب میں مولانا سید مظہر قاسمی مہمانِ خصوصی کے علاوہ مولانا کریم ، مولانا ذاکر ، مولانا مفتی ضمیر ، حافظ مجاہد ، جرنلسٹ محمد عبدالسلیم فاروقی ( سیاست ) ، محمد انور صدیقی ( راشٹریہ سہارا ) ، مرزا مکرم ، ایم اے مصور ( جرنلسٹ ) ، محمد رفیع صدر ایم آئی ایم ، محمد نجیب الدین قائد کانگریس آئی پارٹی نے شرکت کی ۔ مدرسہ ہذا کے طالب علم کی قرأت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر خوش نصیب طلباء جنھوں نے قرآن شریف مکمل کی جناب شنکر پرنسپل تعلیمی اقامتی اسکول مولانا سید مظہر قاسمی نے شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور اُنھیں مومنٹو پیش کیا ۔ طلباء نے نعت و حمد کے ساتھ وضو اور نماز کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے نماز اور وضو کے فوائد بتائے ۔ مولانا سید مظہر قاسمی نے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا ابوالکلام آزاد جو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرتعلیم تھے ، مولانا آزاد کی زندگی نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔ اُنھیں بچپن سے ہی تعلیم کا بہت شوق تھا ۔ مولانا آزاد وقت کے بہت ہی پابند تھے ۔ وہ رات کو جلدی سوجایا کرتے اور صبح جلدی اُٹھ جاتے ۔ مولانا نے ملک کی آزادی کے سلسلے میں کی جانے والی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ملک کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے کئی بار جیل بھی گئے اور ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرواکر ہی دم لیا۔ مولانا نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد 11نومبر 1888 ء کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے لہذا 11 نومبر کو ہر سال اُن کی یوم پیدائش کے موقع پر یوم تعلیم تقاریب منائی جاتی ہے ۔
کوسگی : TUWJ کی منڈل سطح پر تشکیل جدید
کوسگی ۔13 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوسگی منڈل مستقر پر آج صحافیوں کے اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں متفقہ طور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی ایک کمیٹی کی تشکیل جدید عمل میں لائی گئی۔ اس اجلاس میں نارائن پیٹ ضلع TUWJ کے عہدیدار نارائن ریڈی صدر ، نائب صدر وینکٹ ، عزیز احمد خان سیکریٹری روزنامہ سیاست ، مدھو ٹریزرر ، رگھو ریاستی سوشیل میڈیا کنوینر ، بی شیکھر رکن کی نگرانی میں کوسگی منڈل کمیٹی کے عہدیدار کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ صدر کی حیثیت سے مولنٹی شنکر اور نائب صدر سمیر خان جنرل سیکریٹری بالراج دتو اور محمد رشید جوائنٹ سیکریٹریس سرینواس کا ٹریزر کے طور پر انتخاب عمل لایا گیا۔ اس موقع پر منتخب عہدیداروں اور ضلعی عہدیداروں کی شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی ۔