حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر اسویس ایشن آف مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کی جانب سے 11 نومبر کو سمینار منعقد ہوگا ۔ جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد ساجد علی نے بتایا کہ یوم قومی تعلیم کے موقع پر اسوسی ایشن کی جانب سے کے ایل این پرساد آڈیٹوریم ، ریڈ ہلز ، صبح 10-30 بجے سمینار کا آغاز ہوگا ۔ جس میں بجٹ اسکولس کا کردار اور ان کو درپیش چیلنجز اور مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات عنوانات پر مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔ صدارت وزیر داخلہ محمد محمود علی کریں گے جب کہ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی مہمان خصوصی ہوں گی ۔ اس سمینار کے پینل ڈسکشن سیشن کی سربراہی حکومت تلنگانہ کے مشیر برائے اقلیتی بہبود اے کے خاں آئی پی ایس کریں گے ۔ مہمان اعزازی کے طور پر محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ آئی اے ایس ، سکریٹری محمد عبدالعظیم آئی اے ایس ، ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن اے شری دیواسینا آئی اے ایس ، ڈائرکٹر اقلیتی فلاح بہبود محمد شاہنواز قاسم آئی پی ایس ، پروفیسر امیر اللہ خاں شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ ای وجئے لکشمی ( ریجنل جوائٹ ڈائرکٹر محکمہ تعلیم ) ، روہنی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حیدرآباد اور حیدرآباد یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان عبدالمعز بھی شرکت کریں گے ۔ پینل اسپیکرس سائی پرمود باتھینہ ، ڈاکٹر محمد ساجد علی ، میر محمود علی پروجکٹ منیجر ساہتیہ ٹرسٹ اور سیدہ خدیجہ ہیں ۔ ساہتیہ ٹرسٹ اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمیاں پروگرام کے اسپانرس ہیں ۔۔