مولانا آزاد کے نقش قدم پر گامزن ہونے کا مشورہ

   


یلاریڈی میں قومی یوم تعلیم پروگرام، ڈی ایس پی اور دیگر کا خطاب

یلاریڈی ۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کے پہلے وزیر تعلیم و عظیم رہنما ہند مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر مقامی میناریٹی اقامتی اسکول میں صدر مدرس، پدما سدھاکر کی زیر صدارت شاندارر طریقہ سے یوم تعلیم و نیشنل ویلفیر ڈے کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈی ایس پی سرینواسلو نے شرکت کرکے اپنے خطاب میں طلباء سے پہلے وزیر تعلیم کی تعلیمات پر عمل آوری کرنے اور مولانا آزاد کے ملک کی خاطر انجام دی گئی مختلف خدمات کا ذکر کرکے انہیں اپنا نمونہ بنانے کا مشورہ دیا۔ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ معظمہ میں پیدا ہونے والے مولانا ازاد کی مختصرسی سوانح عمری بیان کرکے ان کے کارناموں پر روشنی ڈالی۔ ملک کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔ میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا نے اپنے خطاب میں طلباء کو یوم تعلیم کی مبارکباد دیتے ہوئے ذوق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی صلاح دی۔ بہترین تعلیم کا مواقع فراہم کئے ہیں۔ مولانا آزاد نے جس طرح علم پر عبور رکھتے ملک کے پہلے وزیر تعلیم بنائے گئے تھے ان کے نقش قدم پر چلنے علم کو ترقی کا زینہ بنانے کا مشورہ دیا۔ شیخ مجیب الدین رکن معاون نے اپنے خطاب میں طلباء کو اخلاقیات پر بھی مکمل توجہ دینے اپنا رہن سہن عمدہ کرنے خود کو قابل بنانے کا مشورہ دیا۔ تعلیم حاصل کرکے اخلاق سے محروم رہیں گے تو تعلیم کا مقصد فوت ہوگا کہا۔ ڈپٹی وارڈن احمد پاشاہ نے تمام طلباء و اولیائے طلباء کا شکریہ ادا کرکے ذوق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کو کہا۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی روشاگوڑ، کونسلر رامو، محمد عمران ساجد بیگ اور اساتذہ موجود تھے۔ بعد ازاں یوم تعلیم کے ضمن میں منعقدہ مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ آخر میں میونسپل بدما سدھاکر نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔