مولانا آزاد یونیورسٹی میں داخلے، 10 نومبر رجسٹریشن کی آخری تاریخ

   

محبوب نگر ۔ 25 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم کے تحت بی اے، بی کام، بی ایس سی، ایم اے اردو انگلش عربی اسلامیات اور تاریخ و ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورس میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔ گھر بیٹھے ڈگری اور ایم اے کے کورسس کرسکتے ہیں۔ داخلہ لینے کے خواہش مند طلباء و طالبات پالمور یونیورسٹی میں واقع اسٹیڈی سنٹر سے ڈاکٹر بشیر احمد سے رابطہ کریں۔ داخلہ لینے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 نومبر 2024 ہے۔ 14 نومبر 2024 فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر بشیر احمد، پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی سے فون نمبر 7993975180 پر ربط کریں۔