مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول کا ایس ایس سی ا متحانات میں شاندار مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

دیگلور ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول، دیگلور کے طلباء اور طالبات نے مہاراشٹراسیکنڈری بورڈ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔جملہ 95 امیدواران کی منجملہ 16 نے امتیازی کامیاب ہوئے جبکہ درجہ اول سے بھی 16 درجہ دوم 30 اور درجہ سوم سے 78 طلبا اور طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ امتیازی کامیاب ہونے والی طالبات میں بشریٰ راھین شیخ تجمل حسین نے تعلقہ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ کامیاب طالبات کے نام اور ان کا فیصدی نتیجہ اس طرح سے بشریٰ تجمل حسین نے (95.4) سیدہ شآریحہ سید افتخار الدین (94.2) عالیہ ایمین ایوب خان (93.4)ایمل ھدی احمد شریف (91.4) افشان انجم شیخ احمد ( 2۔90۔) ر?ینہ شارمین محمد شکیل (87) مصباح آفرین محمد یونس (86.4) سیدہ آمنہ فاطمہ سید اسلم (84 )خطیب محمد حاشر محمد معز الدین (81) شیخ جنید فیضان شیخ مزمل اطہر (80.80 ) ابوسفیان سدی عقیل حسین (80)عائشہ بیگم محمد غوث (79) سید اکرام حسین سید افتخار حسین (78) محمد ثاقب روحم مقبول احمد (2۔78)شیخ اعجاز شیخ منیر قریشی ( 77) ادیبہ فاطمہ ذاکر پاشاہ ( 76 )امی سلیم فاطمہ شیخ محمد (.74) باغوان طہورہ ناز باغوان علی (74) عفرہ روھین محمد اعجاز احمد (72) عائشہ بیگم شیخ احمد (72) اس طرح سے سیمی انگریزی اور اردو میڈیم کی طلبا و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کامیاب طلبا اور طالبات کو سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر کرن سیٹھ چدراوار ، نائب صدورمسٹر یادوراوسون کامڑے، ڈاکٹر سجاد احمد خان، سیکریٹری شیخ محمد ، جوائنٹ سیکرٹری قاضی انصارعلی ارمان (سینئر جرنلسٹ) کے علاوہ صدر مدرس شیخ رفیق احمد اور سپروائزر عبدالرحیم قریشی نے مبارکباد دی ہے۔